the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اینٹی رومیو اسکواڈ میں کسی بھی طرح سے غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کو شامل نہ کرنے اور دباؤ کو نہ ماننے کا فرمان سنایا ہے۔ تاہم میرٹھ کا معاملہ دوسری کہانی بتاتا نظر آ رہا ہے۔ معلومات کے مطابق 'لو جہاد' کے الزام میں ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے ایک جوڑے کے ساتھ گھر میں گھس کر بدتمیزی کی۔ انہیں گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ وہ یہیں پر نہیں رکے۔ پولیس پر کارروائی کا دباؤ بھی بنایا۔

معاملہ میرٹھ کے شاستری نگر علاقے کا ہے۔ الزامات کے مطابق بدھ کو ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے یہاں ایک گھر پر دھاوا بولا اور جوڑے کو ذلیل کیا۔ اس دوران جوڑے سے ان کا اور والد کا



نام-پتہ بتانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ الزام ہے کہ ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے عاشق جوڑے پر قانونی کارروائی کرنے کے لئے پولیس پر بھی دباو بنایا۔ کارکنوں کا الزام ہے کہ یہ 'لو جہاد' کا معاملہ ہے اور جوڑے مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

یوا واہنی کے ڈویژن انچارج ناگیندر پرتاپ کا الزام ہے کہ پکڑا گیا نوجوان، لڑکی کا مذہب تبدیل کروانا چاہتا تھا۔ ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے پولیس پر مالک مکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ معلومات کے مطابق پولیس نے جوڑے کو تھانے میں روک تو لیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ یوا واہنی کے ناگیندر نے مالک مکان پر بھی کیس درج کرنے کی مانگ کی۔ اس معاملے میں ابھی جوڑے کا بیان سامنے نہیں آ پایا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.